22 دسمبر، 2024، 10:34 PM

واشنگٹن کی جانب سے جولانی کے خلاف 10 ملین ڈالر کے انعام کی منسوخی تشویش ناک ہے، صیہونی حکام

واشنگٹن کی جانب سے جولانی کے خلاف 10 ملین ڈالر کے انعام کی منسوخی تشویش ناک ہے، صیہونی حکام

صیہونی میڈیا ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ تل ابیب حکام کو امریکہ کی طرف سے جولانی کے خلاف ایک کروڑ ڈالر کے خصوصی انعام کی منسوخی پر سخت تشویش ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ صہیونی ویب سائٹ "واللا" نے شام کے حوالے سے صیہونی حکام کی گہری تشویش سے آگاہ کیا ہے۔

واللا نے بعض صیہونی سیکورٹی ذرائع کے حوالے سے کہا کہ اسرائیل کے عسکری حکام شام کی نئی حکومت کے بارے میں فکر مند ہیں، کیونکہ اس نے تل ابیب کے بارے میں ابھی تک کوئی واضح موقف اختیار نہیں کیا ہے۔

اس صہیونی سائیٹ نے اسرائیلی حکام کے حوالے سے مزید لکھا ہے کہ ہم جولانی کے خلاف 10 ملین ڈالر کے انعام کو منسوخ کرنے کے امریکی فیصلے کے بارے میں واشنگٹن سے بات کریں گے۔

واضح رہے کہ دمشق کے سقوط کے بعد شام پر قابض دہشت گرد گروہ تحریر الشام کے سرغنوں سے امریکی وفد نے ملاقات کی۔

اس ملاقات کے بعد واشنگٹن کی جانب سے جولانی کی گرفتاری کے لئے مقررہ 10 ملین ڈالر کے انعام کی منسوخی کے اعلان نے ایک بار پھر دہشت گردی کے خلاف امریکہ کے دوہرے معیار کو ثابت کر دیا ہے۔

News ID 1929006

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha