10 دسمبر، 2024، 11:51 AM

بشار الاسد نے ایران سے روابط منقطع کرنے کی امریکی تجویز مسترد کی تھی، امریکی اخبار

بشار الاسد نے ایران سے روابط منقطع کرنے کی امریکی تجویز مسترد کی تھی، امریکی اخبار

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے کہا ہے کہ بشار الاسد نے امریکہ کی جانب سے ایران سے روابط منقطع کرنے کی تجویز مسترد کردی تھی۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، بشار الاسد نے ایران کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کی امریکی تجویز مسترد کردی تھی۔

روسیا الیوم کے مطابق امریکی جریدے واشنگٹن پوسٹ نے شام میں سابق سفارتکار بسام بربندی کے حوالے سے کہا ہے کہ بشار اسد نے امریکی پیشکش کو مسترد کردیا تھا۔ اس پیشکش میں امریکہ نے شام کے لیے ایک معاہدہ پیش کیا تھا جس کے تحت شام کو ایران کی حمایت کم کرنے اور حزب اللہ کو شام کے راستے مدد فراہم نہ کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔ اس کے بدلے میں امریکہ نے تدریجاً اپنے اقتصادی پابندیاں ختم کرنے کی پیشکش کی تھی۔ تاہم بشار اسد نے اس پیشکش کو قبول نہیں کیا۔

اخبار نے مزید کہا ہے کہ امریکہ نے یہ پیشکش اس وقت کی تھی جب شامی حکومت کے مخالفین نے بشار اسد کے خلاف بڑی کارروائی کی تیاری کی تھی۔ علاوہ ازین بشار اسد نے ترک صدر رجب طیب اردگان کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی پیشکش کو بھی مسترد کیا تھا۔

ان تجاویز میں امریکہ کے ساتھ تعاون نہ کرنے کی وجہ سے بشار اسد کی حکومت کو درپیش بحران میں مزید اضافہ ہوا۔

News ID 1928704

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha