مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ کی پٹی اور مقبوضہ علاقوں میں ریلیف اینڈ ورک ایجنسی (UNRWA) کی سرگرمیاں بند کرنے کے خلاف خبردار کیا ہے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ UNRWA غزہ میں تمام انسانی ردعمل کی بنیاد ہے۔
سلامتی کونسل کے بیان میں UNRWA کی سرگرمیوں کو ختم یا کم کرنے کی کسی بھی کوشش کے خلاف سختی سے خبردار کیا گیا ہے۔
کونسل نے اس بات پر زور دیا کہ ایسی کوئی تنظیم یا ادارہ نہیں ہے جو UNRWA کے متبادل کے طور پر فلسطینیوں کی خدمت کر سکے۔
کونسل نے صیہونی حکومت کے یو این آر ڈبلیو اے کی سرگرمیوں پر پابندی کے فیصلے پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس رجیم پر زور دیا کہ وہ اقوام متحدہ کے اس ادارے کے حوالے سے اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پورا کرے۔
اس بیان میں فریقین سے کہا گیا ہے کہ وہ غزہ میں شہریوں کے داخلے اور امداد کی رسائی کو آسان بنانے کے لیے ضروری اقدامات کریں۔
واضح رہے کہ صیہونی کنیسٹ نے حال ہی میں مقبوضہ علاقوں میں UNRWA کی سرگرمیوں کو روکنے کے لئے نئے قانون کی منظوری دی ہے، جس پر غاصب رجیم کے خلاف عالمی ردعمل میں اضافہ ہوا ہے۔
آپ کا تبصرہ