16 اکتوبر، 2024، 6:05 PM

ایرانی وزیر خارجہ کی اردن کے بادشاہ سےملاقات، اہم علاقائی امور پر بات چیت

ایرانی وزیر خارجہ کی اردن کے بادشاہ سےملاقات، اہم علاقائی امور پر بات چیت

ایرانی وزیر خارجہ نے بدھ کو عمان کے دورے کے دوران اردن کے شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات کی جس میں اہم ترین علاقائی مسائل اور صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ نے بدھ کو عمان کے دورے کے دوران اردن کے شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات کی جس میں اہم ترین علاقائی مسائل اور صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

عراقچی نے اپنے اردنی ہم منصب ایمن صفدی سے بھی ملاقات کی جہاں انہوں نے صیہونی حکومت کے جرائم کو روکنے کے لیے اجتماعی اقدام کی ضرورت پر زور دیا۔ 

ایرانی وزیر خارجہ خطے میں اسرائیلی جرائم کے خاتمے کے لیے سفارتی دباؤ کے ایک حصے کے طور پر اردن کا دورہ کر رہے ہیں، اس سے قبل وہ لبنان، شام، سعودی عرب، قطر، عراق اور عمان کا بھی دورہ کرچکے ہیں۔ 

انہوں نے علاقائی حکام کے ساتھ بات چیت کے دوران اپنے ملک کا پیغام پہنچایا کہ وہ غزہ کی پٹی اور لبنان میں امن کے قیام کے لیے کام کر رہا ہے جبکہ "جنگی صورتحال" کے لیے بھی پوری طرح تیار ہے۔ 

واضح رہے کہ اسرائیل نے گزشتہ سال 7 اکتوبر کو فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کی طرف سے آپریشن طوفان الاقصی کے بعد غزہ پر اپنی وحشیانہ جنگ کا آغاز کیا، جس میں
غزہ کی وزارت صحت کے مطابق، اب تک کم از کم 42,344 فلسطینی شہید جبکہ 99،013 زخمی ہوئے ہیں۔ 

قابض رجیم نے غزہ پر نسل کشی کے بعد لبنان کے خلاف بھی اپنے وحشیانہ حملوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ 

News ID 1927464

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha