16 اکتوبر، 2024، 6:15 PM

حزب اللہ صیہونیوں کے خلاف میدان جنگ میں پوری طاقت کے ساتھ کھڑی ہے، آیت اللہ جنتی

حزب اللہ صیہونیوں کے خلاف میدان جنگ میں پوری طاقت کے ساتھ کھڑی ہے، آیت اللہ جنتی

ایران کی شورائے نگہبان کے چیئرمین نے کہا: گولانی بریگیڈ کے خلاف لبنان کی حزب اللہ کی حالیہ کارروائی سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ پوری طاقت کے ساتھ انسانیت کا دفاع اور ظلم و جارحیت کا مقابلہ کر رہی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی شورائے نگہبان کے چیئرمین آیت اللہ احمد جنتی نے آج قم میں حضرت معصومہ (س) کے یوم وفات کی مناسبت سے منعقدہ مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت معصومہ (س) کا شفاعت کے اعلیٰ مقام پر فائز ہونا نیز ائمہ ہدی اور علمائے اسلام کے درمیان ان کا عظیم مرتبہ، دین اسلام کی نظر میں مومن عورتوں  کی عظمت و منزلت کو ظاہر کرتا ہے اور یہ ثابت کرتا ہے کہ اسلام کی تعلیمات نے معاشرے کے تمام طبقات کو ہمہ جہت ترقی کا موقع فراہم کیا ہے۔

آیت اللہ جنتی نے لبنان اور فلسطین کے حالیہ واقعات اور صیہونی حکومت کے جرائم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس وحشی حکومت کے جرائم کے بارے میں بعض مغربی حکومتوں اور بین الاقوامی اداروں کی خاموشی افسوسناک ہے۔ تمام مسلم ممالک اور حکومتوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ ان مشکل حالات میں لبنان اور فلسطین کے عوام کے ساتھ کھڑے ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ صیہونی حکومت کو جان لینا چاہیے کہ مزاحمتی محاذ کے رہنماؤں اور کمانڈروں کو قتل کرنے سے وہ ظلم کے خلاف مزاحمت کے جذبے اور ثقافت کو ختم نہیں کر سکتی۔

انہوں نے کہا کہ گولانی بریگیڈ کے خلاف لبنان کی حزب اللہ کی حالیہ کارروائی سے ظاہر ہوتا ہے کہ حزب اللہ پوری طاقت کے ساتھ انسانیت کا دفاع اور صیہونی ظلم اور جارحیت کا مقابلہ کر رہی ہے۔

آیت اللہ جنتی نے اپنے خطاب کے آخر میں سید حسن نصر اللہ کے ساتھ شہید ہونے والے جنرل عباس نیلفروشان کو خراج عقیدت پیش کیا اور ایران اور عراق میں ان کی نماز جنازہ اور الوداعی تقاریب میں لوگوں کی شرکت کو امت مسلمہ کی یکجہتی کی علامت قرار دیا۔

انہوں نے ایک بار پھر واضح کیا کہ بلا شبہ اتحاد، یکجہتی اور مزاحمت سے صیہونی رجیم کی نابودی اور تباہی ممکن ہے۔

News ID 1927463

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha