مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے رہنما اسامہ حمدان نے کہا کہ میں لبنان کے مجاہدین کو سلام کہتا ہوں اور انہیں یقین دلاتا ہوں کہ غزہ آپ کے ساتھ ہے اور آپ کی مدد کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ جارحیت پسند صیہونی لبنان کی مزاحمت اور عوام کے جذبے کو سبوتاژ کرنے اور عالمی برادری کے سامنے اپنے فرائض سے بھاگنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ فلسطین اور لبنان کی اسلامی مزاحمت غاصب صیہونی رجیم کے خلاف فلسطین کی آزادی کے لئے لڑ رہی ہے۔
آپ کا تبصرہ