13 ستمبر، 2024، 9:12 PM

اسلامی انقلاب جابروں اور جارحیت پسندوں کے منصوبوں کو تباہ کرنے والا ہے، جنرل سلامی

اسلامی انقلاب جابروں اور جارحیت پسندوں کے منصوبوں کو تباہ کرنے والا ہے، جنرل سلامی

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف نے کہا کہ اسلامی انقلاب نے ان جابروں اور جارحوں کی پالیسیوں کو ناکام بنا دیا ہے جو دنیا کو اپنے قبضے میں لے کر لوگوں کو خدا سے دور کرنے کے لیے آئے تھے۔

مہر نیوز رپورٹر کے مطابق، جنرل حسین سلامی نے جمعہ کی صبح جامع مسجد جمکران میں فوجی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت ولی عصر (ع) زمین کو عدل و انصاف سے بھرنے کے لئے تشریف لائیں گے، جب زمین مجرموں کے ظلم و ستم سے بھر چکی ہوگی تو وہ جابروں اور جارحین کا خاتمہ کر دیں گے۔

 انہوں نے کہا کہ امام زمان (ع) الہی اقدار کی حاکمیت کے مظہر ہیں، جو پوری زمین کو اسلام کی اخلاقی اقدار اور انسانی وقار کی سربلندی اور عدل و انصاف سے بھر دیں گے۔

جنرل سلامی نے کہا کہ اسلامی انقلاب اس عظیم قیام کا مظہر ہے جو ان ظالموں اور جارحیت پسندوں کے منصوبوں کو خاک میں ملانے والا ہے جو لوگوں کو خدا سے دور کرنے کے لئے اقتدار میں آئے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کل اسلامی انقلاب دنیا کی موجودہ جابر سلطنت کو کچلنے کے لیے آیا ہے جس نے نقطہ آغاز کے طور پر ایران سے بادشاہوں کی رعونت کو کچلنے کے ساتھ مستکبروں کے سامنے کھڑے ہو کر پورے ثبات قدم سے ان کی پابندیوں اور دباو کا مقابلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی انقلاب دین کی عظمت رفتہ کے احیاء اور مسلمانوں کو شان و شوکت کو لوٹانے کے لیے آیا ہے جب ہم انقلاب کے تمام عظیم واقعات پر نظر ڈالتے ہیں تو یہ ثابت  ہوتا ہے کہ یہ انقلاب امام زمانہ ع کے ظہور کے لئے زمینہ سازی کر رہا ہے۔

  سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف نے کہا کہ اسلام عالمی طاقت کے ایک عظیم مظہر کے طور پر ابھرا ہے اور دنیا کو معلوم ہونا چاہیے کہ مسلمانوں پر کفار کا غلبہ نہیں ہو سکتا اور یہ سنت الٰہیہ کے خلاف ہے، اور جب تک دنیا اس عظیم عالمی انقلاب مہدویت کو قبول کرنے کی صلاحیت پیدا نہیں کرتی تب تک ہم مظلوموں کے حقیقی وارث کے ظہور کے لئے استقامت کے ساتھ جد و جہد جاری رکھیں گے۔

  جنرل سلامی نے کہا کہ اب ہم دشمنوں سے خوفزدہ نہیں ہوتے کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ کبریائی صرف خدا کو زیبا ہے اور ہم جانتے ہیں کہ یہ شیطانی طاقتیں ایک مکھی تک پیدا کرنے کی طاقت نہیں رکھتیں اور یہی ان نام نہاد عالمی سپر پاورز کی اوقات ہے۔

News ID 1926621

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha