14 اگست، 2024، 9:47 PM

لبنان کی مسجد الاقصی پر صیہونیوں کے حملے کی شدید مذمت

لبنان کی مسجد الاقصی پر صیہونیوں کے حملے کی شدید مذمت

لبنان کی وزارت خارجہ نے مسجد الاقصی پر صیہونیوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ مسجد الاقصی پر کل کے صیہونی حملے پر بین الاقوامی ردعمل کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں لبنان کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کر کے اس صیہونی جارحیت پر شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے۔
لبنان کی وزارت خارجہ نے تاکید کی: ہم مسجد الاقصی کے احاطے پر "اسرائیلی" کابینہ کے انتہا پسند وزراء کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں"۔  واضح رہے کہ گزشتہ روز فلسطینی ذرائع نے صیہونی رجیم کی داخلی سلامتی کے وزیر "اتمار بن گویر" اور اس رجیم کی کابینہ کے ایک اور وزیر "اسحاق وسیرلو" کی سرپرستی میں صیہونی فوج کی حمایت کے تحت سینکڑوں صیہونیوں کے مسجد الاقصی پر حملے کی اطلاع دی۔
مقبوضہ بیت المقدس کے مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ منگل کے روز 2000 سے زائد آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا اور اس اسلامی مقدس مقام پر جعلی صیہونی رجیم کا جھنڈا لگا دیا۔ صیہونیوں کے اس اقدام کو عالمی سطح پر شدید تنقید کا سامنا ہے اور اب تک ترکی، سعودی عرب، قطر، مصر، اردن، جرمنی اور امریکہ سمیت متعدد ممالک نے اس پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

News ID 1925976

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha