27 جولائی، 2024، 9:32 PM

دس لاکھ ملازمتیں سمیت شہید صدر رئیسی کے دیگر وعدے پورے ہوگئے، محمد مخبر

دس لاکھ ملازمتیں سمیت شہید صدر رئیسی کے دیگر وعدے پورے ہوگئے، محمد مخبر

ایرانی قائم مقام صدر محمد مخبر نے کہا ہے کہ کابینہ کے وزراء کے تعاون سے شہید صدر رئیسی کے وعدے پورے ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی قائم مقام صدر محمد مخبر نے حکومت کے آخری دن مختلف وزارتوں کے معاونین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزارت محنت و رفاح اجتماعی نے گذشتہ تین سال کے دوران اچھی کارکردگی دکھائی اور حکومت کے وعدے پورے کرنے میں بھرپور کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ وزارت محنت و رفاہ اجتماعی نے غربت کے خاتمے میں اہم اقدامات انجام دیتے ہوئے چھے ملین سے زیادہ افراد کو غربت کی لکیر سے نکالا۔ معذور اور محتاج افراد کے علاج و معالجے کے سلسلے اہم فیصلے کئے۔

مخبر نے کہا کہ شہید رئیسی اچھی انتظامی صلاحیت رکھتے تھے اور حکومتی امور کو دینی نقطہ نظر سے دیکھتے تھے۔ یہی ان کی کامیابی کا راز ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہید رئیسی نے تین سال کے دوران انتخابی وعدوں کو پورا کیا جس میں سالانہ دس لاکھ ملازمتوں کی ایجاد بھی شامل ہے۔ معاشرے کے مختلف طبقات کو انشورنس کی مد میں ادائیگی میں خاطر خواہ اضافہ ہوا۔ جوانوں کو گھر بنانے کے لئے دیے جانے والے قرضوں کی مقدار میں بھی حتی الامکان اضافہ کیا گیا۔

News ID 1925626

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha