17 جولائی، 2024، 6:56 PM

حزب اللہ کے شمالی فلسطین میں صہیونی تنصیبات پر شدید حملے، صہیونیوں میں خوف و ہراس

حزب اللہ کے شمالی فلسطین میں صہیونی تنصیبات پر شدید حملے، صہیونیوں میں خوف و ہراس

لبنانی مقاومتی تنظیم کی جانب سے میزائل اور راکٹ حملوں میں شدت آنے کے بعد شمالی فلسطین کی سرحدوں پر آباد صہیونیوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہا ہے کہ حزب اللہ نے شمالی فلسطین میں صہیونی تنصیبات پر حملوں میں اضافہ کردیا ہے۔

صہیونی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لبنانی مقاومتی تنظیم نے 200 سے زائد میزائل فائر کئے ہیں۔

صہیونی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کو الرٹ کردیا گیا ہے کیونکہ حزب اللہ نے انتباہ کیا ہے کہ آئندہ دنوں میں ایسے حالات پیدا ہوں گے جس کا تل ابیب حکام نے سوچا بھی نہیں ہوگا۔

سرحد پر واقع الجلیل اور دیگر شہروں میں لوگوں نے گذشتہ رات انتہائی بے سکونی اور خوف و ہراس کے عالم میں گزاری۔

اس سے پہلے امریکی جریدے واشنگٹن پوسٹ نے کہا تھا کہ صہیونی حکومت کسی بھی لحاظ سے حزب اللہ کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار نہیں ہے۔ صہیونی عوام حزب اللہ کے ہزاروں میزائلوں کا سامنا کرنے کے لئے ذہنی طور پر تیار نہیں ہیں۔

صہیونی فوج کے اعلی عہدیداروں نے کہا ہے کہ اسرائیل لبنان کے ساتھ جنگ کے لئے تیار نہیں ہے۔ غزہ کی جنگ میں دفاعی آلات کو نقصان پہنچنے کے بعد صہیونی فوجی نہایت خستہ اور تھکاوٹ کا شکار ہیں اسی لئے شمالی سرحدوں پر نئی جنگ کے لئے فوجی تیار نہیں ہیں۔

News ID 1925466

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha

    تبصرے

    • سجاد حسین 07:44 - 2024/07/19
      0 0
      اللہ ہم سب کو عالم اسلام کے خدمت اور مظلوموں کے حمایت کرنے کی توفیق عطا فرما ۔ امین