15 جون، 2024، 12:40 PM

اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کے اکاؤنٹس پر ہیکرز کا حملہ، ای میل اور یوٹیوب چینل ہیک

اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کے اکاؤنٹس پر ہیکرز کا حملہ، ای میل اور یوٹیوب چینل ہیک

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن کے اکاؤنٹس پر گزشتہ شب ہیکرز نےحملہ کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہیکرز نے انفارمیشن ونگ کی جانب سے استعمال کیا جانے والا آفیشل ای میل آئی ڈی ہیک کر لیا۔ ذرائع کے مطابق ہیکرز نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن کے یوٹیوب چینل کو بھی ہیک کر لیا۔

ہیک ہونے کے بعد یو ٹیوب چینل کے نام کے ساتھ بینرز اور کانٹینٹ بھی تبدیل کر دیا گیا۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن کے یو ٹیوب چینل اور انفارمیشن ونگ کے ای میل کو امریکی وقت کے مطابق جمعہ کے روز شام 4 بجے ہیک کیا گیا۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن نے ای میل اکاؤنٹ اور یو ٹیوب چینل کی واپسی تک تمام ای میلز اور ویڈیوز کو نظر انداز کرنے کی درخواست کردی۔

News ID 1924706

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha