27 مئی، 2024، 11:12 PM

رفح کراسنگ پر مصری اور اسرائیلی فوجوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ

رفح کراسنگ پر مصری اور اسرائیلی فوجوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ

صیہونی رجیم کے ذرائع ابلاغ نے رفح کراسنگ پر مصری اور صیہونی فوجیوں کے درمیان جھڑپ اور فائرنگ کے تبادلےکی خبر دی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے القدس الاخباریہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ صیہونی ذرائع نے اسرائیلی اور مصری فوج کے درمیان جھڑپ کی خبر دی ہے۔

صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل 13 نے خبر دی ہے: رفح کراسنگ پر اسرائیلی اور مصری فوجوں کے درمیان ایک انتہائی غیر معمولی واقعہ پیش آیا ہے۔

اس صہیونی چینل نے مزید تفصیلات بتائے بغیر کہا کہ اس سلسلے میں تحقیقات جاری ہیں۔

دوسری جانب صیہونی سرکاری چینل 14 نے بھی خبر دی ہے: مصری فوجیوں نے رفح کراسنگ میں اسرائیلی فوجیوں پر فائرنگ کی۔

اس چینل نے دعویٰ کیا کہ اس فائرنگ کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی زخمی ہوا۔

صیہونی میڈیا ذرائع نے دعوی کیا کہ غاصب رجیم کی فوج نے انتباہی اقدام کے طور پر فائرنگ کا جواب دیا۔
تاہم یہ واقعہ مصر کے ساتھ بحران کو مزید ہوا دے گا اور اس کے اہم سیاسی نتائج ہوں گے۔

صیہونی میڈیا کے مطابق: مصری افواج نے اسرائیلی کنٹینر پر گولی چلائی جس پر اسرائیلی فوج نے جوابی کارروائی کی اور اس میں جانی نقصان ہوا۔

دوسری طرف الجزیرہ کے رپورٹر نے رفح کراسنگ پر مصری اور صیہونی فوج کے درمیان ہونے والے تنازعے پر صیہونی حکومت کی طرف سے عائد کی گئی سخت سنسر شپ کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کشیدگی کے دوران ہونے والی صیہونی فوج کی ہلاکتوں کو چھپایا جا رہا ہے۔

News ID 1924348

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha