مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ کا 12واں دور پیر کی صبح شروع ہوا۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایرانی پارلیمنٹ کے نئے دور کے آغاز کے موقع پر ایک خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نئی پارلیمنٹ قوم میں امید اور حوصلہ بڑھا سکتی ہے۔ عوام کے درمیان ہمدردی اور بھائی چارے کی فضا کو فروغ دینا پارلیمنٹ کی ذمہ داریوں میں سے ایک ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ کے ارکان کا حلف کوئی دکھاوا نہیں ہے بلکہ یہ ایک سچااور سنجیدہ حلف ہے جو انہیں اپنی ذمہ داری کی طرف متوجہ کراتا ہے۔
رہبر معظم نے کہا کہ پارلیمنٹ کا ہر رکن پوری قوم کا نمائندہ ہے اور نمائندے کا بنیادی کام قومی مفادات کا حصول ہے۔
اپنے پیغام میں آیت اللہ خامنہ ای نے شہید صدر رئیسی، وزیر خارجہ اور ان کے ساتھیوں کی تشییع جنازہ میں ایرانی قوم کی تاریخی شرکت کو سراہا جو گزشتہ ہفتے ہیلی کاپٹر کے حادثے میں شہید ہوگئے تھے۔
آپ کا تبصرہ