29 اپریل، 2024، 11:57 AM

اردن، صہیونی سفارت خانے کے باہر اسرائیل مخالف مظاہرے میں شرکت کی عمومی اپیل

اردن، صہیونی سفارت خانے کے باہر اسرائیل مخالف مظاہرے میں شرکت کی عمومی اپیل

اردن میں منگل کو صہیونی سفارت خانے کے باہر غزہ کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے عمومی مظاہرے میں شرکت کی اپیل کی جارہی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ اردن میں سماجی اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے غزہ میں صہیونی جارحیت کے خلاف اسرائیلی سفارت خانے کے باہر عمومی مظاہرے کی کال دی ہے۔

منگل کو ہونے والے مظاہرے میں غزہ میں صہیونی حکومت کی جانب سے فلسطینیوں پر جارحیت اور نسل کشی کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔

دوسری جانب القسام بریگیڈ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ کے جنوبی قصبے المغراقہ میں مجاہدین نے صہیونی فورسز پر گھات لگا کر حملہ کیا ہے۔

صہیونی ذرائع ابلاغ نے بھی فلسطینی مجاہدین کے حملے کے حوالے سے کہا ہے کہ جنوبی غزہ میں بم دھماکے میں کم از کم دو صہیونی فوجی ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے ہیں۔

شمالی سرحدوں پر بھی حزب اللہ نے صہیونی قصبے شتولا پر میزائل حملہ کرکے فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچایا ہے۔ حزب اللہ کے حملے کے بعد سرحدی قصبوں میں وزیراعظم نتن یاہو کے خلاف صہیونی آبادکاروں نے مظاہرے کئے ہیں۔

News ID 1923642

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha