4 اپریل، 2024، 12:05 PM

ایرانی جوابی کاروائی کا خوف، صہیونی دفاعی سسٹم الرٹ

ایرانی جوابی کاروائی کا خوف، صہیونی دفاعی سسٹم الرٹ

دمشق میں سفارت خانے پر حملے کے بعد ایران کی طرف سے جوابی کاروائی کے خوف میں مبتلا صہیونی حکومت نے فضائی دفاعی سسٹم کو مکمل الرٹ کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، شام کے دارالحکومت دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر صہیونی حکومت کے دہشت گرد حملے کے بعدصہیونی حکام پر  ایران کی جانب سے کسی بھی وقت جوابی کاروائی کا خوف طاری ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایران کی جانب سے انتقامی کاروائی کی دھمکی کے بعد صہیونی فوج نے فضائی دفاعی سسٹم کو مکمل الرٹ کردیا ہے۔

الجزیرہ نے ایک رپورٹ میں صہیونی فوج کے حوالے سے کہا ہے کہ فضائی دفاعی سسٹم کے اہلکاروں کو اپنی ڈیوٹیوں پر بلایا گیا ہے جبکہ اضافی نفری بھی تعیینات کی گئی ہے۔

ایران کی جانب سے اپنے حامیوں کے ذریعے انتقامی کاروائی دفاعی فورسز اور ڈیفنس سسٹم کو مکمل تیار رکھا گیا ہے۔

اس سے پہلے صہیونی حکومت نے پوری دنیا میں اپنے سفارتی مشنز کو مکمل احتیاط کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔

News ID 1923070

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha