2 اپریل، 2024، 12:56 PM

دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر صہیونی حملہ، تہران سمیت مختلف شہروں میں شدید مظاہرے

دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر صہیونی حملہ، تہران سمیت مختلف شہروں میں شدید مظاہرے

شام کے دارالحکومت دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر صہیونی حکومت کے دہشت گرد حملے کے بعد ایرانی دارالحکومت تہران سمیت مختلف شہروں میں عوام کی بڑی تعداد نے رات گئے سڑکوں پر نکل کر شدید احتجاج کیا اور صہیونی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔

مہر نیوز کے نامہ نگار کے مطابق، شام کے دارالحکومت دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر صہیونی حکومت کے دہشت گرد حملے کے بعد ایرانی دارالحکومت تہران سمیت مختلف شہروں میں عوام کی بڑی تعداد نے رات گئے سڑکوں پر نکل کر شدید احتجاج کیا اور صہیونی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔

دارالحکومت تہران میں فسلطین اسکوائر پر ہزاروں کی تعداد میں جوان اور بوڑھے ، مرو اور خواتین نے جمع ہوکر ایرانی فوجی مشیروں کی شہادت پر غم و غصے کا اظہار کیا۔ 

دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر صہیونی حملہ، تہران سمیت مختلف شہروں میں شدید مظاہرے

مظاہرے کے شرکاء نے صہیونی جارحیت کے مقابلے میں غزہ اور مقاومت کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا اور مسلمان ممالک سے اپیل کی کہ صہیونی حکومت کے خلاف متحد ہوکر حکمت عملی اختیار کریں۔

دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر صہیونی حملہ، تہران سمیت مختلف شہروں میں شدید مظاہرے

احتجاج کے دوران حوزہ علمیہ اور یونیورسٹی کے اساتذہ نے دمشق میں اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی۔ حجت الاسلام رازی نے اس موقع پر کہا کہ صہیونی حکومت غزہ میں ناکامی کے بعد موت اور زندگی کی کشمکش میں مبتلا اور ہاتھ پیر مار رہی ہے۔ یمن کے عوام پابرہنہ فلسطینی مظلومین کی حمایت میں آگئے آئے ہیں۔

انہوں نے عرب حکام کے رویے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کے حوالے سے عرب ممالک کی حکومتوں نے چپ کا روزہ رکھا ہے۔ ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے کیونکہ کل ہمیں جواب دینا ہوگا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ادارہ تبلیغات اسلامی کے نائب سربراہ حجت الاسلام حریزاوی نے کہا کہ آج عوام دشمن سے سخت انتقام کا مطالبہ کررہے ہیں۔ صہیونی حکومت اپنی سرحدوں سے باہر جنایت میں مرتکب ہوتی ہے عوام اس حکومت کے خلاف سنجیدہ اقدام  کی توقع رکھتے ہیں۔

دراین اثناء صوبہ لرستان کے دارالحکومت خرم آباد میں بھی عوام کی بڑی تعداد نے دمشق میں صہیونی حکومت کے دہشت گرد حملے کے بعد احتجاجی مظاہرہ کیا۔شہر کے شہداء اسکوائر پر جمع ہونے والوں نے "میزائل کا جواب میزائل" اور "اسرائیل سے مقابلہ" کے شدید نعرے لگائے۔

News ID 1923032

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha