مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شامی صوبے حلب کے شمالی شہر میں کار دھماکے کی وجہ سے وسیع پیمانے پر تباہی پھیل گئی ہے اور کئی جانیں ضائع ہونے کے ساتھ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ حلب کے شمال میں واقع شہر اعزاز میں کار میں بم دھماکہ ہوگیا جس کے نتیجے میں کم از کم 10 شہری جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے ہیں۔
عینی شاہدین کے مطابق نامعلوم افراد نے کار میں بم نصب کیا تھا جو اچانک پھٹ گیا اور ارد گرد کے علاقے میں تباہی پھیل گئی۔
زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچادیا گیا ہے ۔ ہسپتال ذرائع نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
آپ کا تبصرہ