4 مارچ، 2024، 5:18 PM

ایرانی وزیردفاع کی قطر کے ہم منصب سے ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال

ایرانی وزیردفاع کی قطر کے ہم منصب سے ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال

ایرانی وزیردفاع نے قطر میں میزبان ملک کے ہم منصب سے ملاقات اور باہمی تعلقات سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی وزیردفاع بریگیڈئیر محمد رضا آشتیانی نے قطر کے دورے کے دوران اپنے ہم منصب خالد بن محمد العطیہ سے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی وزیردفاع نے خالد بن محمد سے ملاقات میں مغربی ایشیا کی صورتحال، دہشت گردی کے خلاف جنگ، دونوں ملکوں کے درمیان سمندری سرحدوں کی سیکورٹی اور غزہ کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

بریگیڈئیر آشتیانی نے قطر میں سمندری دفاعی طاقت کی نمائش گاہ کا بھی دورہ کیا۔

انہوں نے ایرانی فضائی میزائل ٹیکنالوجی، الیکٹرانک اور مواصلاتی مصنوعات کے ساتھ ایران کی نمائندگی کی۔

News ID 1922387

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha