مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، یمن کے المسیرہ ٹی وی چینل نے صوبہ الحدیدہ میں امریکی اور برطانوی فضائی حملوں کی خبر دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یمن کے صوبہ الحدیدہ کے دو علاقوں "راس عیسی" اور "الجبانہ" کو امریکی جنگی طیاروں نے نشانہ بنایا۔
دوسری طرف یمنی فوج نے اعلان کیا ہے کہ جب تک غزہ کی پٹی پر غاصب صیہونی حکومت کا قبضہ اور جارحیت بند نہیں ہوتی تب تک وہ اس حکومت کے بحری جہازوں اور مقبوضہ فلسطین کی بندرگاہوں کے لیے جانے والے بحری جہازوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں گی۔
نیز یمن پر امریکی اور برطانوی جارحیت کے بعد ان دونوں ممالک کے بحری جہاز بھی یمنی فوج کے جائز ٹارگٹ میں شامل ہو گئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ