22 جنوری، 2024، 10:38 AM

سعودی عرب کی یمن پر توپ خانے سے گولہ باری

سعودی عرب کی یمن پر توپ خانے سے گولہ باری

ذرائع کے مطابق سرحدی علاقوں میں سعودی عرب نے توپ خانے کی مدد سے یمنی علاقوں پر گولے برسائے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے یمن پر حملہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی سیکورٹی فورسز نے بھاری توپ خانے کی مدد سے یمن کے سرحدی شہر باقم پر شدید گولہ باری کی ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق حملے کی وجوہات اور ہونے والے نقصانات کے بارے میں تاحال تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

یاد رہے کہ یمن نے فلسطینیوں پر اسرائیل کی جانب سے جارحیت کے خلاف بحیرہ احمر میں صہیونی بندرگاہوں کی جانب جانے والی کشتیوں پر حملے کا اعلان کررکھا ہے۔

امریکہ نے اسرائیلی کشتیوں کو سیکورٹی فراہم کرنے کے لئے کثیر الملکی فوجی اتحاد تشکیل دیا ہے تاہم سعودی عرب سمیت خطے کے اہم ممالک نے یمن کے خلاف فوجی اتحاد میں شمولیت سے انکار کیا ہے۔

News ID 1921419

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha