19 جنوری، 2024، 4:18 PM

مجاہدین کے حملوں کا خوف، غزہ میں ڈیوٹی دینے سے صہیونی فوجی دستوں کا انکار

مجاہدین کے حملوں کا خوف، غزہ میں ڈیوٹی دینے سے صہیونی فوجی دستوں کا انکار

عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلسطینی مجاہدین کے حملوں کے خوف سے صہیونی فوجیوں نے غزہ میں ڈیوٹی انجام دینے سے انکار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق عبرانی ریڈیو نے کہا ہے کہ صہیونی فوجی بریگیڈ کو غزہ میں ڈیوٹی کا حکم دیا گیا تاہم بریگیڈ کے نصف سے زیادہ جوانوں نے غزہ میں مسلح کاروائیوں کے لئے جانے سے انکار کردیا ہے۔ عبرانی ذرائع کے مطابق فلسطینی جوانوں کے حملوں کی وجہ سے صہیونی فوجی حکام نے غزہ اور غرب اردن میں سیکورٹی اہلکاروں کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے تاہم مسلسل حملوں اور ہلاکت کے خوف سے فوجی اہلکار ڈیوٹی پر جانے سے گریز کررہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ہشومیر بریگیڈ کے اہلکاروں کو غزہ میں چیک پوسٹوں پر تعیینات کیا گیا تھا تاہم زیادہ تر اہلکاروں نے ڈیوٹی انجام دینے سے انکار کیا ہے۔ 

دراین اثناء صہیونی فوجیوں نے تربیت کے دوران لوازمات کی عدم موجودگی کی وجہ سے ذمہ داری قبول کرنے سے انکار کردیا ہے۔

News ID 1921360

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha