5 اکتوبر، 2023، 9:20 AM

نور 3 سیٹلائٹ کے حوالے سے برطانیہ کے بیان پر تہران کا شدید ردعمل

نور 3 سیٹلائٹ کے حوالے سے برطانیہ کے بیان پر تہران کا شدید ردعمل

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے نور 3 سیٹلائٹ کے سلسلے میں برطانوی وزارت خارجہ کے مداخلت پسندانہ بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سائنسی ترقی بشمول ایرو اسپیس کے میدان میں کامیابی حاصل کرنا ایران کا مسلم اور ناقابل تنسیخ حق ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے نور 3 امیجنگ سیٹلائٹ کی لانچنگ کے حوالے سے برطانوی وزارت خارجہ کے مداخلت پسندانہ بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایرو اسپیس کے میدان میں سائنسی ترقی حاصل کرنا اسلامی جمہوریہ اسلامی کا مسلم حق ہے، اس سلسلے میں برطانیہ کے مداخلت پسندانہ بیانات، حکومت کی گھبراہٹ اور خودغرضانہ رویوں کی نشاندہی کرتے ہیں تاہم اس قسم کے معاندانہ بیانات سے سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی کے لیے ایرانی قوم کے عزم میں کوئی فرق نہیں آئے گا۔  

 بلاشبہ ایرانی قوم کے خلاف برطانوی حکومت کے اس طرح کے معاندانہ رویے تاریخی ریکارڈ کا حصہ ہیں۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ بعض فریقوں کے یکطرفہ رجحانات پر مبنی تشریحات کے باوجود، بین الاقوامی ضابطوں کی رو سے خلائی تحقیق کے میدان میں اسلامی جمہوریہ ایران کی سائنسی اور عملی سرگرمیوں پر کوئی پابندی عائد نہیں کی جاسکتی۔

اور اس بنیاد پر ہمارا ملک اس طرح کے غیر روایتی طریقوں کے نفاذ کو مکمل طور پر مسترد کرتا ہے۔

کنعانی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے بین الاقوامی معیارات اور ضوابط کے مطابق اور اپنے حقوق بالخصوص ترقی اور پیشرفت کے حق کے حصول کے لیے سائنسی ترقی اور تحقیق کی راہ میں پر امن ٹکنالوجی کے استعمال کو محفوظ رکھا ہے اور اس سلسلے میں بعض ممالک کی یکطرفہ سوچ اور اقدامات کو دوسروں پر مسلط کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی اور ایران اس قسم کے یکطرفہ اقدامات کو مسترد کرتا ہے۔

News ID 1919168

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha