مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جسٹس عمر عطا بندیال رات بارہ بجتے ہی چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے سے ریٹائر ہوگئے جس کے بعد آج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نئے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس کی تقریب حلف برداری دن گیارہ بجے ایوان صدر میں ہوگی جہاں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نو منتخب چیف جسٹس جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے حلف لیں گے۔
حلف برداری کی تقریب میں نگراں وزیر اعظم، کابینہ اراکین، سروسز چیفس، ججز اور وکلا سمیت دیگر حکام شریک ہوں گے۔
آپ کا تبصرہ