12 مئی، 2023، 5:34 PM

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان: ہتھیاروں کا سب سے بڑا ڈیلر امریکہ امن کا محافظ کیسے ہو سکتا ہے؟

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان: ہتھیاروں کا سب سے بڑا ڈیلر امریکہ امن کا محافظ کیسے ہو سکتا ہے؟

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ "انٹرسیپٹ" کی تحقیقات کے مطابق، سرد جنگوں کے خاتمے کے بعد، امریکہ دنیا کا سب سے زیادہ ہتھیار بیچنے والا ملک ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ناصر کنعانی نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ فیصلہ دنیا کی عوام کرے گی؛ کیا امریکہ جمہوریت اور عالمی امن کا محافظ ہے؟!

"انٹرسیپٹ" تحقیقات کے مطابق:

سرد جنگوں کے خاتمے کے بعد، امریکہ دنیا کا سب سے زیادہ ہتھیار بیچنے والا ملک ہے۔

عالمی سطح پر امریکہ کی ایک سال میں کل ہتھیاروں کی برآمدات کا تقریباً 40 فیصد ہے۔

امریکہ نے 2022ء میں 142 ممالک اور خطوں کو ہتھیار فروخت کئے۔

بائیڈن حکومت کے پہلے سال میں، اس نے 206 بلین ڈالر کے ہتھیار فروخت کئے۔

امریکہ نے 2022ء میں دنیا میں جن 84 ممالک کو آمرانہ حکومتوں کے طور پر بیان کیا گیا ہے، ان میں سے کم از کم 48 ممالک یا ان میں سے 57 فیصد کو ہتھیار فروخت کئے ہیں۔

امریکہ کا نعرہ: جمہوری اقدار، لیکن جنگ اور قتل عام کیلئے ہتھیاروں کی برآمد ہے۔

News ID 1916434

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha