مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوتنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے وزیر داخلہ سلیمان سویلو نے کہا ہے کہ امریکہ عالمی سطح پر اپنا وقار کھو رہا ہے اور پوری دنیا اس ملک سے نفرت کرتی ہے۔
ترکی کے انتخابات سے قبل ایک تقریب میں سویلو نے استنبول کے نوجوانوں سے خطاب میں کہا کہ مغرب کی جانب سے امریکی اقدار اور ثقافت کو دنیا پر مسلط کرنے کی کوششیں ناکامی سے دوچار ہیں کیونکہ دنیا میں اس ملک کی بالادستی اب باقی نہیں رہی۔
انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ یورپ افریقہ میں امریکی آلہ کار بن گیا ہے مزید کہا کہ آج یورپ نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔ اس کے بارے میں زیادہ فکر نہ کریں۔ یہ امریکہ ہے جو موجود ہے اور یورپ امریکہ کے پیچھے چلنے والی ٹرین ہے اور اس کی کوئی خاص اہمیت نہیں ہیں۔
آپ کا تبصرہ