مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں الیکشن کمیشن کی عمران خان کے خلاف فوجداری کارروائی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔الیکشن کمیشن کی درخواست پر ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے فیصلہ سنایا۔ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے عمران خان کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے کہا کہ کیس کا ٹرائل 9 جنوری کو شروع ہو گا۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس پرفوجداری کارروائی کی درخواست دائرکی تھی۔
آپ کا تبصرہ