مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی نیوز ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کابل میں پاکستانی وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر کی قیادت میں پاکستانی وفد نے افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ملاقات کی۔
اس موقع پر پاکستان اور افغانستان کے درمیان سامان، مسافروں کی آمد و رفت، تجارتی مسائل پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ افغان وزیر خارجہ نے سیاسی تعلقات، اقتصادی ترقی، سلامتی سے متعلق اپنا مؤقف بھی واضح کیا، امیر خان متقی کا کہنا تھا کہ پاک افغان تعلقات خطے کے عوام کے لیے سودمند ہیں۔ملاقات میں پاکستان میں قید افغان قیدیوں کی رہائی کے معاملے پر بھی بات کی گئی۔
پاکستانی وفد نے ویزوں کے اجراء، تجارت، ٹرانزٹ میں سہولت کی فراہمی کیلئے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ پاکستانی وفد نے افغان مہاجرین کے ساتھ اچھے سلوک کے معاملے پر تعاون کرنے کی بھی یقین دہانی کروائی۔
آپ کا تبصرہ