26 ستمبر، 2022، 5:24 PM

امریکی غلاموں کی غلامی سے موت بہتر ہے، پاکستانی سابق وزیر اعظم

امریکی غلاموں کی غلامی سے موت بہتر ہے، پاکستانی سابق وزیر اعظم

پاکستانی سابق وزیر اعظم عمران خان نے کرک میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ان چوروں کی کبھی غلامی نہیں کروں گا۔ بیرونی سازش کے تحت ان ڈاکوؤں کو مسلط کیا گیا۔ ہماری حکومت نے بھارت سے تجارت ختم کی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ پاکستانی سابق وزیر اعظم عمران خان نے کرک میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ان چوروں کی کبھی غلامی نہیں کروں گا۔ بیرونی سازش کے تحت ان ڈاکوؤں کو مسلط کیا گیا۔ ہماری حکومت نے بھارت سے تجارت ختم کی۔ مریم نواز اپنے داماد کے لیے پاور پلانٹ منگوانا چاہتی ہیں۔ یہ پیسے کے غلام ہیں۔ ان کو کشمیریوں کی قربانیوں کی کوئی پراوہ نہیں۔ یہ حکومت میں آتے ہیں تو ملک مقروض ہوتا ہے اور ان کی جائیدادیں بنتی ہیں۔ میں نے ایک ان سوئنگ تیار کر رکھی ہے جس سے ایک گیند پر تین وکٹیں گرائیں گے۔

عمران خان نے مولانا فضل الرحمان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت نے رحمت اللعالمین اتھارٹی ختم کر دی۔ وہ دوبارہ اقتدار میں آئے تو اس اتھارٹی کو بحال کر دیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ موجودہ حکمران پیسے کے غلام ہیں۔ کارکن تیار رہیں وہ بہت جلد اس حکومت کے خلاف نکلنے کی کال دیں گے۔

News ID 1912473

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha