21 اگست، 2022، 12:13 AM

مجسٹریٹ کو دھمکی دینے پر عمران خان کو قانون کا سامنا کرنا ہوگا، پاکستانی وزیر داخلہ

 مجسٹریٹ کو دھمکی دینے پر عمران خان کو قانون کا سامنا کرنا ہوگا، پاکستانی وزیر داخلہ

پاکستان کے وزیر داخلہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مجسٹریٹ، آئی جی اور ڈی آئی جی کو دھمکی دینے پر عمران خان کو قانون کا سامنا کرنا ہوگا، عمران خان کو کارِ سرکار میں مداخلت اور دھمکیوں پر قانون کو جواب دینا ہوگا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ پاکستان کے وزیر داخلہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مجسٹریٹ، آئی جی اور ڈی آئی جی کو دھمکی دینے پر عمران خان کو قانون کا سامنا کرنا ہوگا، عمران خان کو کارِ سرکار میں مداخلت اور دھمکیوں پر قانون کو جواب دینا ہوگا۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ قانون پر عمل نہ کیا تو پاکستان جنگل بن جائے گا، اداروں میں بغاوت پر اکسانے والوں کو قانون سے بھاگنے نہیں دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ نہیں ہو سکتا کہ اسلام آباد میں کھڑے ہو کر ریاستی رٹ کو چیلنج کریں، یہ رویہ ملک میں انتہا پسندی کی حوصلہ افزائی کا باعث بن سکتا ہے۔

دوسری جانب حکومتی اتحاد میں شامل جماعتوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ عمران خان نے خاتون مجسٹریٹ کا نام لے کر دھمکی دی، انہوں نے آئی جی اور ڈی جی آئی کو مخاطب کر کے ڈرانے کی کوشش کی۔مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ دھمکیاں کھلی غنڈہ گردی اور لاقانونیت ہے، عدلیہ عمران خان کے خاتون مجسٹریٹ کو دھمکی دینے کا ازخود نوٹس لے۔حکومتی اتحد نے کہا کہ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کارِ سرکار میں مداخلت اور سرکاری عملے کو دھمکیاں دینے پر قانونی کارروائی کریں، عمران خان کو آئین اور قانون کا پابند بنایا جائے۔

News ID 1912078

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha