مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائيل کے عبری زبان میں شائع ہونے والے اخبار معاریو نے اسرائيل کے سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے پاس ایک لاکھ سے زائد میزائل موجود ہیں۔
اسرائیلی اخبار کے مطابق 2006 کی جنگ کے بعد حزب اللہ لبنان نے مختلف قسم کے میزائلوں میں خاطر خواہ اضافہ کیا ہے۔
اخبارمعاریو کے مطابق 33 روزہ جنگ میں حزب اللہ لبنان کے پاس 15 ہزار میزائل موجود تھے جن میں سے حزب اللہ لبنان نے4 ہزار میزائل اسرائیل پر فائر کئے تھے، لیکن آج حزب اللہ لبنان کے پاس مختلف قسم کے ایک لاکھ سے زائد میزائل موجود ہیں۔ کچھ عرصہ قبل عبری ٹی وی چینل نے کہا کہ مختلف فاصلوں تک مار کرنے والے 2 لاکھ 30 ہزار راکٹوں کا رخ اسرائیل کی جانب ہے۔
آپ کا تبصرہ