شمالی کوریا نے آبدوز سے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا

جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے آبدوز سے شارٹ رینج بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے آبدوز سے شارٹ رینج بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔  جنوبی کوریا کے فوجی حکام کا کہنا ہے شمالی کوریا نے آبدوز سے شارٹ رینج بیلسٹک میزائل ایس ایل بی ایم کا تجربہ کیا ہے۔ ادھر جاپانی وزارت دفاع نے بھی اس تجربے سے متعلق کہا ہے کہ شمالی کوریا نے ممکنہ طور پر بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ اس سے قبل امریکہ  نے الزام عائد کیا تھا کہ شمالی کوریا رواں ماہ ممکنہ طور پر جوہری تجربہ کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔

News Code 1910772

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha