ہمیں لبنان کو فتنہ اور بغاوت کی طرف لے جانے کی کسی کو اجازت نہیں دینی چاہیے

حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے شب قدر کی مناسبت سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں لبنان کو فتنہ اور بغاوت کی طرف لے جانے کی کسی کو اجازت نہیں دینی چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے شب قدر کی مناسبت سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں لبنان کو فتنہ اور بغاوت کی طرف لے جانے کی کسی کو اجازت نہیں دینی چاہیے۔ سید حسن نصر اللہ نے لبنان کے شمال میں طرابلس کے قریب کشتی ڈوبنے کےحادثے میں 8 افراد کے جاں بحق ہونے اور کئی درجن افراد کے لاپتہ ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کو تعزيت اور تسلیت پیش کی۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ کشتی میں 60 مہاجر سوار تھے۔ سید حسن نصر اللہ نے اس حادثے کی سریع تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا۔ حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے مسجد الاقصی پر صہیونیوں کے بہیمانہ حملوں اور افغانستان میں داعش دہشت گردوں کے مساجد پر مسلسل حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ داعش دہشت گرد تنظیم امریکہ اور اسرائیل کی پروردہ تنظیم ہے۔ سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ ہمیں لبنان کو فتنہ اور بغاوت کی طرف لے جانے کی کسی کو اجازت نہیں دینی چاہیے ۔ لبنان میں امن و سلامتی لبنانی قوم اور ملک کے مفاد میں ہے۔

News Code 1910618

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 2 =