پاکستان کے موجودہ وزير اعظم کا سابق وزیر اعظم کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کا حکم

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے سابق وزیر اعظم اور پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے سابق وزیر اعظم اور پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔ شہباز شریف نے سابق وزیراعظم عمران خان کو سکیورٹی تھریٹ کی اطلاع پر وزارت داخلہ کو سکیورٹی کے فوری اور موثر اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو ذاتی طور پرعمران خان کی سکیورٹی امورکی  نگرانی کرنے اور احکامات پر عمل درآمد یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی جس کے بعد وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے ہوم سیکریٹریز کو لکھے گئے  ہنگامی خط میں سابق وزیراعظم عمران خان کے لئے سخت حفاظتی اقدامات کرنے کا حکم دیا۔ وزارت داخلہ نے آئی جی اور چیف کمشنر اسلام آباد کو بھی ہدایات جاری کر دیں۔

ہنگامی مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان ملک بھر میں جہاں بھی جائیں ان کی سکیورٹی کویقینی بنایا جائے۔

News Code 1910585

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha