مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق طالبان ترجمان کے معاون انعام اللہ سمنگانی نے اپنے ایک ٹوئیٹر بیان میں کہا ہے کہ طالبان وزارت خارجہ کا ایک وفد عنقریب تہران کا دورہ کرےگا۔طالبان کا وفد دورہ تہران کے دوران ایران میں مقیم افغان مہاجرین کے بارے میں گفتگو اور تبادلہ خیال کرےگا۔
انعام اللہ سمنگانی نے ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان اورطالبان کے عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی کے درمیان گفتگو کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے وزراء خارجہ نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ کسی بھی معاند گروہ کو دونوں ممالک کے تعلقات خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائےگي۔
آپ کا تبصرہ