گذشتہ روز اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 344 فلسطینی زخمی اور 470 گرفتار

فلسطینی ادارے ہلال احمر نے اپنے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ گذشتہ روز اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں 344 فلسطینی زخمی ہوگئے جبکہ اسرائیلی فوج نے 470 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے وفا نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطینی ادارے ہلال احمر نے اپنے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ  گذشتہ روز اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں 344 فلسطینی زخمی ہوگئے جبکہ اسرائیلی فوج نے 470 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔ فلسطینی ہلال احمر کے مطابق بہت سے زخمی فلسطینیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ فلسطینی قیدیوں کی حامی کمیٹی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے 470 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ ادھر مغربی پٹی میں واقع شہر ام الفحم میں فلسطینی عوام نے بیت المقدس اور مسجد الاقصی پر صہیونیوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے مظاہرہ کیا ہے۔ مظاہرین نے فلسطینیوں پر اسرائیلی تشدد اور بربریت کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری پر زوردیا ہے کہ وہ فلسطینیوں پر اسرائیلی مظآلم کو روکنے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔

News Code 1910519

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha