مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے فلسطینوں پر اسرائیل کے وحشیانہ مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین کے مظلوم عوام کے خلاف صہیونیوں کے جرائم اور مظالم ان کی کمزوری اور ناتوانی کا مظہر ہیں۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مسجد الاقصی پر صہیونی فوجیوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی فوج نے روزہ دار نمازیوں کو اپنی جارحیت اور بربریت کا نشانہ بنایا ۔ سعید خطیب زادہ نے فلسطینوں پر اسرائیلی مظالم کو صہیونیوں کی شکست ، کمزوری اور ناتوانی کا مظہر قرار دیتے ہوئے کہا کہ صہیونی حکومت نہتے نماز گزاروں کو اپنے وحشیانہ مظالم کا نشانہ بنا کر اپنی کھوکھلی طاقت کا مظاہرہ کرتی ہے۔
خطیب زادہ نے انسانی حقوق کے عالمی اداروں اور اسلامی تعاون تنظیم پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کو انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی کرنے سے باز رکھیں اور فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کو روکنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔
آپ کا تبصرہ