مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان تحریک عدم اعتماد کا سامنا کرنے والے تیسرے پاکستانی وزیراعظم بن گئے۔ اطلاعات کے مطابق پیر کو قومی اسمبلی کاجلاس ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کی زیر صدارت شروع ہوا جس میں اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتمادقائد حزب اختلاف شہباز شریف نے پیش کی اور عمران خان ملک کے تیسرے وزیراعظم ہیں جن کے خلاف تحریک پیش کی گئی ہے۔ اس سے قبل سابق وزیراعظم مرحومہ بینظیر بھٹو اور شوکت عزیز کےخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی تھی۔
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان تحریک عدم اعتماد کا سامنا کرنے والے تیسرے پاکستانی وزیراعظم بن گئے۔
News ID 1910313
آپ کا تبصرہ