26 مارچ، 2022، 10:57 AM

پاکستانی وزیر اعظم کو قانون کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے نوٹس جاری کردیا

پاکستانی وزیر اعظم کو قانون کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے نوٹس جاری کردیا

پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں قانون کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان کو ایک اور نوٹس جاری کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں قانون کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان کو ایک اور نوٹس جاری کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو نوٹس ڈی ایم او مانسہرہ نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جاری کیا، جس میں عمران خان کو 28 مارچ کو دن 11 بجے خود یا بذریعہ وکیل پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیر اعظم کو تیسرا نوٹس جاری کیا گیا، اس سے قبل عمران خان کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 50 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا جاچکا ہے۔

News ID 1910282

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha