7 فروری، 2022، 2:36 PM

کینیڈا میں ٹرک ڈرائیورز کی ہڑتال/ ہنگامی حالت نافذ

کینیڈا میں ٹرک ڈرائیورز کی ہڑتال/ ہنگامی حالت نافذ

کینیڈا کے دارالحکومت اٹاوا میں کورونا پابندیوں کے خلاف ٹرک ڈرائیورز کی ہڑتال کے باعث ہنگامی حالت نافذ کردی گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کینیڈا کے دارالحکومت اٹاوا میں کورونا پابندیوں کے خلاف ٹرک ڈرائیورز کی ہڑتال کے باعث ہنگامی حالت نافذ کردی گئی۔

اطلاعات کے مطابق کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا کے مئیرجم واٹسن نے ٹرک ڈرائیوزکی ہڑتال کے باعث ایمرجنسی نافذ کردی۔

اوٹاوا کے مئیرنے بیان میں کہا کہ صورتحال مکمل طورپرقابو سے باہرہے اورمظاہرین کی تعداد پولیس اہلکاروں سے زیادہ ہوگئی ہے۔مظاہرین شہریوں کی سلامتی کے لئے خطرہ ہیں۔

ٹرک ڈرائیوز گزشتہ ایک ہفتے سے کورونا پابندیوں کیخلاف احتجاج کررہے ہیں اورانہوں نے شہرکے وسطی علاقے کی سڑکوں کوخیمے لگا کراورٹرک کھڑے کرکے بند کردیا ہے۔

کینیڈا میں ٹرک ڈرائیورز نے حکومت کی جانب سے ٹرک ڈرائیورز کے لئے ویکسین لازمی لگوانے کی شرط کیخلاف ایک ہفتے قبل " آزادی کارواں" کی مہم کا آغاز کیا تھا۔

News ID 1909767

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha