مہر خبررساں ایجنسی نے سوشل میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ تھائی لینڈ میں ایک ٹیٹو آرٹسٹ کی 8 بیویاں ہیں ، جو ایک ہی چھت کے نیچے انتہائی خوشی اور مسرت کے ساتھ زندگی بسر کررہی ہیں ۔ اونگ ڈیم سروت نامی ایک نوجوان ٹیٹو آرٹسٹ نے حال ہی میں اپنی ان شادیوں سے متعلق بتایا۔
یوٹیوب پر نشر ہونے والے اس شو میں ٹیٹو آرٹسٹ نے اپنی تمام بیویوں سے سب کو متعارف کروایا اور یہ بھی بتایا کہ وہ ان سے کب اور کہاں ملا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ پہلی بیوی نونگ اسپرائٹ سے دوست کی شادی پر ملا اور اس سے شادی کی پیشکش کردی۔ دوسری بیوی نونگ ایل سے ملاقات مارکیٹ میں ہوئی اور تیسری بیوی سے ملاقات ایک اسپتال میں ہوئی۔
ٹیٹو آرٹسٹ کی اپنی چوتھی، پانچویں، اور چھٹی بیوی سے سوشل میڈیا پر بالترتیب انسٹاگرام، فیس بک اور ٹک ٹاک پر ملاقات ہوئی۔
اسی طرح ساتویں بیوی سے ملاقات ایک عبادت گاہ میں ہوئی جب وہ اپنی والدہ کے ساتھ اس مقام پر تھے جبکہ آٹھویں بیوی سے ملاقات 4 بیویوں کے ساتھ پتایا میں چھٹیاں منانے کے دوران ہوئی۔
اونگ ڈیم سروت کی تمام ہی بیویوں نے سروت کو دنیا کا سب سے مہربان انسان قرار دیا ہے۔
سروت کی بیویوں کے مطابق سروت انھیں ہمیشہ خوش رکھتے ہیں، یکساں معاملات رکھتے ہیں اور ہم سب خوشی سے ایک ہی چھت کے نیچے رہتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ