18 جنوری، 2022، 5:39 PM

مریم نواز نے پاکستانی حکومت کو چند دنوں کی مہمان قراردیدیا

 مریم نواز نے پاکستانی حکومت کو چند دنوں کی مہمان قراردیدیا

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت ہفتوں اورمہینوں کی نہیں بلکہ چند دنوں کی مہمان ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت ہفتوں اورمہینوں کی نہیں بلکہ چند دنوں کی مہمان ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ حکومت کی کارکردگی بری نہیں، کارکردگی ہے ہی نہیں، مہنگائی، بے روزگاری، مری سانحہ اورکس کس پر بات کریں۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ نوازشریف کی پارٹی عذاب سے گزر کر آئی ہے، ن لیگ آزمائشوں کے بعد بھی نہیں ٹوٹی، جس طرح کے مقدمات بنائے گئے مسلم لیگ اس کے باوجود نہیں ٹوٹی، پارٹی کے رہنما نوازشریف کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ یہ حکومت ہفتہ، مہینے نہیں چند دنوں کی مہمان ہے، صورتحال سے اندازہ ہوتا ہے کہ ان کا انجام قریب ہے، ان کی نااہلی سے جتنی جلدی جان چھڑائی جائے اتنا اچھا ہے، پاکستان یہ حکومت ایک دن کے لیے بھی برداشت نہیں کر سکتا۔

News ID 1909545

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha