15 جنوری، 2022، 3:59 PM

شمالی کوریا نے ریل گاڑیوں سے مار کرنے والے دو میزائلوں کے تجربے کی تصدیق کردی

شمالی کوریا نے ریل گاڑیوں سے مار کرنے والے دو میزائلوں کے تجربے کی تصدیق کردی

امریکہ کے ساتھ کشیدگي میں اضافے کے بعد شمالی کوریا نے ریل گاڑیوں سے مار کرنے والے دو میزائلوں کے کامیاب تجربے کی تصدیق کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  امریکہ کے ساتھ  کشیدگي میں اضافے کے بعد شمالی کوریا نے ریل گاڑیوں سے مار کرنے والے دو میزائلوں کے کامیاب تجربے کی تصدیق کی ہے۔ 

اطلاعات کے مطابق شمالی کوریا نے اپنے مشرقی سمندر میں مقررہ ہدف کو نشانہ بنانے والے ہتھیاروں کی مہارت کا تجربہ کیا جس میں پٹڑی پر چلنے والی ریل گاڑیوں کی طرح کے لانچرز سے میزائل داغنا بھی شامل ہے۔

شمالی کوریا نے تصدیق کی ہے کل کیے گئے بیلسٹک میزائل تجربے دراصل ٹرین کے ذریعے کیے گئے حالانکہ شمالی کوریا پر بین الاقوامی تنظیموں اور عالمی قوتوں نے بیلسٹک میزائلوں کی تیاری پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

شمالی کوریا حکومت کی جانب سے جاری کی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مشرقی ساحل کے قریب پانی سے گھرے ہوئے ایک پہاڑ کو نشانہ بنایا گیا۔  ریل کاروں سے داغا گیا میزائل ایک ٹھوس ایندھن سے چلنے والا کم فاصلے تک مار کرنے والا ہتھیار معلوم ہوتا ہے۔

News Code 1909505

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha