14 جنوری، 2022، 4:42 PM

ویانا میں مذاکرات کا سلسلہ سنجیدگی ،حمیت اور غیرت کے ساتھ جاری ہے

ویانا میں مذاکرات کا سلسلہ سنجیدگی ،حمیت اور غیرت کے ساتھ جاری ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں عارضی امام جمعہ نے کہا ہے کہ ویانا میں مذاکرات کا سلسلہ سنجیدگی ، حمیت اور غیرت کے ساتھ جاری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ حجۃ الاسلام والمسلمین حاج اکبری کی امامت میں منعقد ہوئی، جس میں طبی پروٹوکول کی رعایت کے ساتھ مؤمنین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ دارالحکومت تہران کے عارضي امام جمعہ نے ویانا مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ویانا میں مذاکرات کا سلسلہ سنجیدگی ، حمیت اور غیرت کے ساتھ جاری ہے۔ خطیب جمعہ نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کی  فرمائش "غیرت دینی " کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ غیرت اور حمیت دینی ایک اہم امر ہے جس کی بنیاد انسان کے اخلاق اور رفتار پر استوار ہے۔ اللہ تعالی خود بھی غیور ہے اور وہ غیرتمندوں کو دوست رکھتا ہے۔ غیرت دینی کا مطلب یہ ہے کہ انسان کو دینی تعلیمات کی حفاظت کے سلسلے میں حساس ہونا چاہیے اور دینی تعلیمات کو کمزور بنانے کے سلسلے میں دشمن کی تمام سازشوں کو ناکام بنانا چاہیے۔

خطیب جمعہ نے ویانا مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کو معاہدے کی ہم سے زیادہ ضرورت ہے۔ دشمن نے ہماری ثقافت کو نشانہ بنا رکھا ہے اور وہ  منکرات کی ترویج کے سلسلے میں اپنے تمام وسائل سے استفادہ کررہا ہے۔ ایرانی عوام اور حکومت کو باہمی اتحاد اور اتفاق کے ساتھ معاشرے اور سماج کو نقصان پہنچانے کی دشمن کی ہر کوشش کو ناکام بنانا چاہیے۔ خطیب جمعہ نے کہا کہ ویانا میں ایران کی مذاکراتی ٹیم سنجیدگی، حمیت اور غیرت کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے ، دشمن کو معاہدے کی ہم سے زیادہ ضرورت ہے جبکہ ہمیں دشمن کو مذاکرات کو طول دینے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔

News Code 1909499

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha