جنوبی کوریا کی سابق صدر کی سزا کو معاف کردیا گيا

جنوبی کوریا کے صدرنے کرپشن کے جرم میں 22سال قید کی سزا کاٹنے والی سابق صدرپارک گن ہے کی سزاکومعاف کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوبی کوریا کے صدر مون جی ان نے کرپشن کے جرم میں 22سال قید کی سزا کاٹنے والی سابق صدرپارک گن ہے کی سزاکومعاف کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق69 سال کی سابق صدرپارک گن ہے کومواخذے کے بعد2018میں کرپشن، رشوت خوری اوراختیارات کے ناجائزاستعمال کے جرم میں 22 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

جنوبی کوریا کی سابق صدر پہلی منتخب رہنما ہیں جن کوعہدے سے ہٹایا گیا تھا۔ سابق صدرکی سزا خراب صحت کی بنیاد پرمعاف کی گئی ہے۔ اس سے قبل صدرمون جی ان نے کرپشن کے جرم میں قید کاٹتی سابق صدرکی سزا معاف نہ کرنے کااعلان کیا تھا۔

News Code 1909253

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha