17 دسمبر، 2021، 2:53 PM

مغربی ممالک کی ویانا مذاکرات کو منحرف کرنے کی تلاش و کوشش/ خطبہ فدک کا حق ادا نہیں ہوا

مغربی ممالک کی ویانا مذاکرات کو منحرف کرنے کی تلاش و کوشش/ خطبہ فدک کا حق ادا نہیں ہوا

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں خطیب جمعہ نے کہا ہے کہ مغربی ممالک ویانا مذاکرات کو منحرف کرنے کی تلاش و کوشش کررہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ حجۃ الاسلام والمسلمین علی اکبری کی امامت میں منعقد ہوئی ، جس میں مؤمنین نے طبی پروٹوکول کی رعایت کے ساتھ بھر پور شرکت کی ۔ خطیب جمعہ نے نماز جمعہ کے خطبوں میں ویانا میں ایران اور گروپ 1+4 کے درمیان مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی ممالک ویانا مذاکرات کو منحرف کرنے کی تلاش و کوشش کررہے ہیں۔

حضرت زینب (س) نے فاطمی کردارادا کیا

 خطیب جمعہ نے کربلا کے واقعہ کے بعد حضرت زینب (س) کے کردار کو فاطمی کردار قراردیتے ہوئے کہا کہ جس طرح حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا نے اسلام میں تحریف کرنے والوں کا ڈٹ کا مقابلہ کیا اسی طرح حضرت زینب سلام اللہ علیھا نے بھی واقعہ کربلا کو تحریف سے بچانے کے لئے اپنا اہم کردار ادا کیا ، انھوں نے کہا کہ حضرت زہرا سلام اللہ علیھا کا فدک کے بارے میں خطبہ تاریخی خطبہ ہے جس نے حق و باطل کے درمیان روشن لکیر کھینچ رکھی ہے۔  انھوں نے کہا کہ پیغمبر اسلام (ص) اور ان کے اہلبیت (ع) کے ساتھ محبت تمام مسلمانوں کی شناخت ہے اور شیعہ و سنی علماء کو اتحاد و یکجہتی کے سلسلے میں اپنے فرائض پر عمل کرنا چاہیے۔

ویانا مذاکرات میں انحراف کی کوشش

خطیب جمعہ نے ویانا مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ویانا میں مذاکرات کے نئےدورکا مقصد پابندیوں کا  خاتمہ ہے ۔ ایران مشترکہ ایٹمی معاہدے کی روشنی میں تمام پابندیوں کے خاتمہ کا خواہاں ہے ۔ اگر پابندیاں اپنی جگہ برقرار رہیں تو ایسے معاہدے کا کوئی فائدہ نہیں۔ انھوں نے کہا کہ مغربی ممالک نے مشترکہ ایٹمی معاہدے پر عمل نہیں کیا ، انھوں نے عدم اعتماد کی فضا قائم کی اور اعتماد بحال کرنے کے سلسلے میں انھیں ظالمانہ اور غیر قانونی پابندیوں کو ختم کرنا ہوگا۔   

عرب ممالک کی عربی غیرت کہاں گئی؟

خطیب جمعہ نے غاصب صہیونی وزیر اعظم نفتالی بینٹ کے متحدہ عرب امارات کے دورے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات کو اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کا کوئي فائدہ نہیں پہنچے گا۔ انھوں نے کہا کہ جس طرح امریکہ ذلت و خواری کے ساتھ افغانستان اور عراق سے خارج ہوا ہے اسی طرح غاصب صہیونی بھی علاقہ چھوڑنے پر مجبور ہوجائیں گے اور اسرائیل صفحہ ہستی سے نابود ہوجائےگا ۔ فلسطینی مسلمان عزت اور فتح کے ساتھ اپنے وطن میں آباد ہوں گے۔ انھوں نے کہا کہ عرب حکمرانوں کی عربی غیرت کو کیا ہوا کہ وہ آج اسرائیلی وزیر اعظم کے ہاتھ چوم رہے ہیں ، جس نے فلسطین میں لاکھوں فلسطینیوں کو قتل اور بے گھر کیا ہے۔

خطبہ فدک کا مکمل طور پر حق ادا نہیں ہوا

خطیب جمعہ نے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کے خطبہ فدک کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ خطبہ فدک پیغمبر اسلام (ص) کی رحلت کے بعد منحرفین کو پہچاننے کا بہترین ذریعہ ہے۔ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا نے منحرف گروہ کے سامنے استقامت کا مظاہرہ کیا ۔ حضرت زہرا (س) نے عملی طور پر فدک اور علوی خلافت کو غصب کرنے والوں سےبیزاری کا اظہار کیا ہے ۔ خطبہ فدک درحقیقت ولایت علوی کی روح اور جان ہے۔

News ID 1909180

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha