کورونا وائرس کا نیا ویرینٹ " اومیکرون" پاکستان پہنچ گيا

پاکستان میں محکمہ صحت سندھ نے اومیکرون ویرینٹ کے پہلے کیس کے بارے میں بتایا کہ کراچی میں اومیکرون ویرینٹ کا پہلا مشتبہ کیس ایک نجی اسپتال میں رپورٹ ہوا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں محکمہ صحت سندھ نے اومیکرون ویرینٹ کے پہلے کیس کے بارے میں بتایا کہ کراچی میں اومیکرون ویرینٹ کا پہلا مشتبہ کیس ایک نجی اسپتال میں رپورٹ ہوا ہے۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق، مذکورہ خاتون میں اومیکرون ویرینٹ کی ممکنہ موجودگی کا انکشاف 8 دسمبر کو ہوا، تاہم ان میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی کوئی علامت موجود نہیں تھی۔ وہ خاتون ویکسی نیٹڈ بھی نہیں تاہم وہ گھر پر قرنطینہ میں ہیں۔کئی ممالک میں تیزی سے پھیلنے والا، کورونا وائرس کا نیا ویرینٹ ’اومیکرون‘ پہلی بار مبینہ طور پر پاکستان میں بھی رپورٹ ہوگیا ہے۔

ادھر قومی ادارہ صحت نے بھی پاکستان میں اومیکرون کی موجودگی سے متعلق میڈیا پر آنے والی اطلاعات کے حوالے سے اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ کراچی سے رپورٹ ہونے والے اومیکرون ویرینٹ کے مشتبہ کیس کی تاحال تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ اب تک ایشیا، افریقہ، مشرقِ وسطیٰ، یورپ اور امریکہ میں کورونا کے نئے ’اومیکرون ویرینٹ‘ کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ ہر گزرتے دن کے ساتھ یہ مزید ملکوں میں ظاہر ہوتا جارہا ہے۔

News Code 1909097

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =