28 نومبر، 2021، 10:41 AM

شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے میں 2 اہلکار ہلاک

شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے میں 2 اہلکار ہلاک

پاکستان کے قبائلی علاقہ شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں نے ملٹری پوسٹ پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 2 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقہ شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں نے ملٹری پوسٹ پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 2 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے شمالی وزیر ستان دتہ خیل میں ملٹری پوسٹ پر حملہ کیا، حملہ کے دوران دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 جوان جاں بحق ہوئے جن میں 22 سالہ ٹانک کے رہائشی لانس نائیک عارف اور 27 سالہ چترال کے رہائشی لانس نائیک رحمان شامل ہیں۔

News ID 1908979

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha