مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کی یمن کے نہتے عرب مسلمانوں کے خلاف جارحیت اور بربریت کا سلسلہ جاری ہے، سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے دارالحکومت صنعاء پرآج صبح شدید بمباری کی ہے۔
یمنی ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے جنگي طیاروں نے آج صبح صنعاء کے مختلف علاقوں پر بمباری کی، سعودی عرب کے جنگي طیاروں نے اپنے مجرمانہ اور ظالمانہ ہوائي حملوں میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا ہے۔
گذشتہ روز بھی سعودی عرب نے صنعاء پر بمباری کی۔ سعودی عرب کو یمن پر مسلط کردہ جنگ میں تاریخي شکست کا سامنا ہے اور وہ اس شکست سے بچنے کے لئے یمن کی شہری آبادی کو اپنے مجرمانہ ہوائي حملوں کا نشانہ بنا رہا ہے۔
آپ کا تبصرہ