پاکستان کے علاقہ باجوڑ میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں دو پولیس اہلکار ہلاک

پاکستان کے علاقہ باجوڑ کی تحصیل خار میں راغگان ڈیم میں سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا گیا، اور دھماکے میں دو پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ باجوڑ کی تحصیل خار میں راغگان ڈیم میں سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا گیا، اور دھماکے میں دو پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔ ایس ایچ او قابل شاہ کے مطابق باجوڑ کی تحصیل خار کے علاقے راغگان ڈیم میں سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا گیا، اور دھماکے میں دو پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے، جب کہ دھماکے کی شدت اور آواز سے دور دور تک خوف و ہراس پھیل گیا۔

ڈی پی او عبدالصمد خان کے مطابق دھماکے کے بعد پولیس اور فورسز کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا، جب کہ لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ہلاک  ہونے والے اہلکاروں کی شناخت کانسٹیبل عبدالحیان اور کانسٹیبل سراج کے نام سے ہوئی ہے۔ 

News Code 1908823

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 11 =