2 اکتوبر، 2021، 10:53 AM

امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 7 لاکھ سے زائد افراد ہلاک

امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 7 لاکھ سے زائد افراد ہلاک

امریکہ میں کورونا وائرس سے آج بھی 1800 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد کورونا وائرس سے امریکہ میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 7 لاکھ سے بھی زیادہ ہوگئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس سے آج بھی 1800 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد کورونا وائرس سے امریکہ میں ہلاک  ہونے والے افراد کی تعداد 7 لاکھ سے بھی زیادہ ہوگئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق کورونا سے ہلاک افراد کی اکثریت نے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین نہیں لگوائی تھی۔ ادھر اس صورتحال کے پیش نظر کیلی فورنیا کے گورنر گیون نیوسم نے 12 سال اور زائد عمر کے طلبہ پر ویکسین لگوانا لازم قرار دے دیا ہے۔

کیلی فورنیا کے گورنر گیون نیوسم کی جانب سے ریاست میں اسکول کے تمام بچوں پر ویکسین لازم کرنے کا منصوبہ بنالیا گیا ہے۔ 

اس حوالے سے ایف ڈی اے نے منظوری دی تو کیلی فورنیا میں اسکول کے تمام بچوں کے لیے ویکسین لازم قرار دے دی جائے گی۔

واضح رہے کہ دنیابھر میں کورونا کیسزکی تعداد 23 کروڑ 50 لاکھ 63 ہزار 766 ہوگئی جبکہ دنیا بھر میں کورونا سےاموات کی تعداد 48 لاکھ سے زائد ہوگئی۔

News Code 1908369

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha